یہ بات مہدی صفری نے آج بروز اتوار منعقدہ ایک نشست میں کہی۔
انہوں نے کچھ یورپی ممالک کی طرف سے ہمارے ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرنے کی دلچسبی کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ طے پانے والے اقتصادی معاہدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔
اس نشست میں انہوں نے لاطینی امریکی میں دستیاب اقتصادی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے ان صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ مختلف شعبوں کے درمیان ضروری ہم آہنگی کے ساتھ یہ امکان جلد از جلد پیدا ہو جائے گا۔
صفری نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل،تیل اور زراعت کی مصنوعات، ادویات اور طبی آلات، دستکاری مصنوعات اور انجینئرنگ کی خدمات اس خطے کے ممالک کی ضروریات میں شامل ہیں جن کی فراہمی میں اسلامی جمہوریہ ایران اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ