3 نومبر، 2022، 10:59 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84931463
T T
0 Persons

لیبلز

چین اور روس کی اقوام متحدہ میں ایران مخالف اجلاس کے انعقاد کی مخالفت

تہران۔ ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات چین اور روس کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف غیر سرکاری اجلاس کے انعقاد کی مخالفت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات چین کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ آریا فارمولا اجلاسوں کا مقصد سلامتی کونسل کے ارکان کو امن و سلامتی سے متعلق مسائل کے بارے میں غیر سرکاری طور پر رپورٹ کرنا ہے جبکہ ایران کے حالیہ مسائل ملک کے اندرونی مسائل کے دائرہ کار میں ہیں اور انہیں آریا فارمولا اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جانا ہوگا۔

نیز روسی مندوب نے اس اجلاس میں ستمبر مہینے میں ایران کی 22 سالہ لڑکی "مہسا امینی" کی موت پر افسوس کا اظہار کیا لیکن اس نے مغربی ممالک کے رویے اور دوہرے طرز عمل کو ظاہر کرنے کے لیے "ایشلی بابیت" کی موت کی طرف اشارہ کیا۔ بابیت ایک لڑکی تھی جسے 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے دوران پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

روسی مندوب نے کہا کہ ہمیں ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت پر افسوس ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایرانی حکام اس کی تحقیقات کریں گے۔ لیکن ان اجلاسوں کا مقصد کیا ہے؟ ایران کے احتجاج پر تشویش کا اظہار؟ برسلز، پیرس اور برلن میں ہونے والے مظاہروں کا کیا ہوگا؟ جورج فلوید کی موت اور کانگریسی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایشلی بابیت کے قتل کے بارے میں کیا خیال ہے؟

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف اجلاس میں کہا کہ اس اجلاس کے پیچھے ایک اور بات ہے، سلامتی کونسل کا انسانی حقوق کی نگرانی کا کوئی فرض نہیں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .