ایک باخبر ذریعے نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مشرقی سرحدوں میں ایران اور افغانستان کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کی افواہوں سے متعلق کہا کہ ایرانی اور افغان فورسز کے درمیان ملک کے مشرق کے سرحدی علاقوں میں کوئی آپریشن اور جھڑپیں نہیں ہوئی ہیں اور اس بارے میں شائع ہونے والی خبریں جھوٹ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران، افغانستان میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن کا تعلق اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف افغان فورسز کی کارروائیوں سے تھا اور اس کا افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ سرحدی علاقوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
**946
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ