اوآنا کو میڈیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں علمبردار ہونا ہوگا: تاجک صحافی

تہران، ارنا - تاجکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی "خاور" کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز کی تنظیم (اوآنا) کو میڈیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علمبردار ہونا ہوگا۔

یہ بات سعید علی صدیق نے منگل کے روز ایرانی دارالحکومت میں 18ویں OANA جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران کی جانب سے تقریب کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس انتہائی اعلیٰ سطح پر ہوئی تھی۔
صدیق نے کہا کہ ہم نے اوآنا کی رکنیت کے لیے باضابطہ درخواست پیش کی ہے جس پر تنظیم کے آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
انہوں نے خاور نیوز کے لیے ارنا کی حمایت اور ایجنسی کو اوآنا میں رکنیت کے عمل سے واقف کرانے کی تعریف کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .