ایران اور IORA کے اجلاس کا امکانات اور مواقع کا جائزہ لینے کے محور سے آغاز کیا گیا

تہران۔ ارنا- بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین کی قومی کمیٹی IORA اور ایران کے درمیان اجلاس کا امکانات اور مواقع کا جائزہ لینے کے محور سے آغاز کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین کی قومی کمیٹی IORA اور ایران کے درمیان اجلاس کا امکانات اور مواقع کا جائزہ لینے کے محور سےآج مطابق 23 اکتوبر کو تہران کی میزبانی میں آغاز کیا گیا۔ 

منعقدہ اس اجلاس میں نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور "مہدی صفری"، اس تنظیم کے رکن ممالک کے سفارت خانوں کے کچھ سفیر اور انچارج ڈی افیئرز اور رکن ممالک کے اقتصادی اور علمی ماہرین موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین۔۔۔  23 ممالک بشمول جنوبی افریقہ، بھارت، ایران، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، آسٹریلیا، یو اے ای، عمان، یمن، بنگلہ دیش، کینیا، ماریشس، تنزانیہ، مڈغاسکر، موزمبیق، سیشلز، فرانس ہے۔ جس نے 1997 کو بھارت اور ماریشس کی حکمت عملی سے اپنی سرگرمی شروع کی؛ اس بین الاقوامی تنظیم میں چین، جاپان، مصر، انگلینڈ اور امریکہ بھی مبصر ممالک ہیں۔

بحر ہند کے ممالک کی علاقائی تعاون کی یونین، اقتصادی تعاون کی بہتری اورتیزی اور حکومتی نمائندوں، تاجروں اور یونیورسٹیوں کے اجتماع پر مبنی ہے اور کثیرالجہتی کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ اتفاق رائے، ارتقائی رویہ اور عدم مداخلت کے ذریعے افہام و تفہیم اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرے گی اور تمام رکن ممالک پر اصولوں کا اطلاق کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران مارچ 1999 میں پارلیمنٹ کی منظوری سے اس یونین کا رکن بن گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .