21 اکتوبر، 2022، 5:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84919280
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی سفیر کا پابندیوں کو دور کرنے کیلیے موثر طریقہ کار کے استعمال پر زور

تہران۔ ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں سے پیدا ہونے والی حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے موثر طریقہ کار کے استعمال پر زور دیا۔

یہ بات سید محمد علی حسینی نے آج بروز جمعہ پاکستان میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI) کے سربراہ عرفان اقبال شیخ سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں سے پیدا ہونے والی حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے موثر طریقہ کار کے استعمال پر زور دیا۔

 حسینی نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی شعبوں بشمول سرحد پار تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تاجروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور وفود کے تبادلے میں اضافہ کرنا دونوں ممالک کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے ایرانی چیمبر آف کامرس کے سربراہ کے عنقریب دورہ پاکستان اور اس کے بعد کراچی اور لاہور شہروں میں ہونے والے اہم اقتصادی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے موثر اقدامات پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کی مضبوطی کے لیے تجارت اور یکطرفہ پابندیوں سےپیدا ہونےوالی حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے موثر میکانزم کے استعمال کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ایران اور پاکستان کے نجی شعبے کے درمیان تعاون کی توسیع اہم ہے۔

اس ملاقات میں فریقین نے مشترکہ سرحدوں پر تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایران اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان تعلقات، بارٹر سسٹم، سرحدی بازاروں کی تکمیل اور استفادہ کی ضرورت پر زور دیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI)کے سربراہ عرفان اقبال شیخ نے ایرانی فریق کی تجاویزکا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے خصوصی اور متعلقہ اداروں کی آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایرانی تجارتی وفد کے آئندہ دورہ کراچی اور لاہور کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اچھی ہمسائیگی کا تقاضا ہے کہ مشترکہ تجارت کو مضبوط کیا جائے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مفادات اور ضروریات کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے حالیہ اجلاس کے نتائج اور اسلام آباد میں دونوں ممالک کی پہلی خصوصی نمائش کے انعقاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باہمی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان نمائشی تقریبات کے فروغ پر زور دیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .