سیکا تنظیم کے سربراہی اجلاس کا ایرانی صدر کی شرکت سے انعقاد کیا جائے گا

تہران۔ ارنا- قازقستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز کو کہا کہ سیکا تنظیم کے "ایشیا میں تعاون اور اعتماد بڑھانے کے اقدامات" کے چھٹے اجلاس کا 12 اور 13  اکتوبر کو 11 ممالک کے سربراہوں بشمول ایرانی صدر کی شرکت سے آستانہ شہر کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، قازستان کی محکمہ خارجہ کے ترجمان "آبیک اسمادیاروف" نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکا تنظیم کے چھٹے سربراہی اجلاس کا قازقستان صدر "قاسم جومارت توکایف" کی سربراہی سے 12 اور 13 اکتوبر کو آستانہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

قازقستان کی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، سیکا تنظیم کے چھٹے اجلاس میں 11 ممالک بشمول ایران، روس، ترکی، پاکستان، قطر، عراق، ازبکستان، کرغیزستان، جمہوریہ آذربائیجان، فلسطین اور تاجکستان کے سربراہاں شرکت کریں گے۔

نیز چین کے نائب صدر اور ویتنام کے نائب صدر بھی الماتی میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔

اس ایشیائی تنظیم کے بعض رکن ممالک وزارتی سطح پر بھی شرکت کریں گے۔

 سیکا، تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک بین الاقوامی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .