7 اپریل، 2021، 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84287650
T T
0 Persons
ظریف اور قازقستان کے صدر کا سیکا اور آستانہ امن عمل کا جائزہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ اور قازقستان کے صدر نے، ایک ملاقات کے دوران، جوہری معاہدے کی تبدیلیوں، افغانستان میں  امن عمل، آستانہ امن عمل اور سیکا (سی آئی سی اے) پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، نورالسلطان (آستانہ) کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو " قاسم جومارت توکایف" سے ایک ملاقات کے دوران، باہمی دلچسبی امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ظریف نے قازقستان کو ایران کے دوست اور کیسپسن سی کے پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں دونوں ملکوں کے قریبی موقف کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان، پائیدار تعاون و نیز تعلقات کے فروغ پر مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دراین اثنا، قازقستان کے صدر نے ایران سے تعلقات کی تاریخ اور ان باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے ایران کو علاقے میں قازقستان کا ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے جوہری معاہدے کی تبدیلیوں، افغانستان میں امن عمل، آستانہ امن عمل اور سیکا پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .