ڈنمارک میں ایرانی سفارتخانے پر حملے اور فسادیوں سے مغرب کی سیاسی حمایت کے درمیان تعلق کو چھپایا نہیں جا سکتا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈنمارک میں ایرانی سفارتخانے اور یورپ میں بعض ایرانی سفارتخانوں پر حملے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈنمارک میں ایرانی سفارتخانے پر حملے اور فسادیوں سے مغرب کی سیاسی حمایت کے درمیان تعلق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ آج کوپن ہیگن میں ہمارے سفارت خانے میں سیکیورٹی کے ایک سنگین واقعے میں ایک حملہ آور نے ہماری خاتون سفیر کو چاقو سے مارنے کی کوشش کی، جو خوش قسمتی سے ناکام ہوا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ سفارتی مقام پر یہ حملہ یورپ میں ایران کے خلاف پرتشدد اور غیر قانونی اقدامات کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، یورپ میں ہمارے سفارتی مقامات پر دیگر پرتشدد حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں اور فسادیوں سے مغرب کی سیاسی حمایت کے درمیان تعلق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ سفارتی سہولیات اور سفارت کاروں کی سیکورٹی کی فراہمی میزبان حکومتوں کی قانونی ذمہ داری ہے ۔ توقع ہے کہ وہ بلا تاخیر ایسا کریں گی۔

قابل ذکر کہ گزشتہ روز ایران میں ڈنمارک کے سفیر کو بلایا گیا جنہوں نے اس واقعہ پر معافی مانگی اور کہا کہ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایرانی حکومت کے احتجاج کی اطلاع کوپن ہیگن کو فوری طور پر دے دی جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .