اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (FAO) نے اپنی نئی رپورٹ میں 2022 میں ایرانی اناج کی پیداوار میں 13.5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے اور دنیا میں گندم کی پیداوار کے لحاظ سے 14 واں بڑا ملک بن گیا ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ایرانی اناج کی پیداوار 2021 میں 17.9 ملین ٹن سے بڑھ کر 2022 میں 20.3ملین ٹن ہو گئی، جس سال ایرانی اناج کی پیداوار میں 2.4ملین ٹن اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
فائو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سال ایرانی گندم کی پیداوار 13 ملین ٹن ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال ایران نے 10.4 ملین ٹن گندم کی پیداوار کی تھی جس کے مطابق 2022 میں ایران نے گزشتہ سال کے مقابلے 2.6 ملین ٹن زیادہ گندم پیدا کی ہے۔
اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (FAO) کی رپورٹ کے مطابق، گندم کی پیداوار کے لحاظ سے چین، یورپی یونین اور بھارت پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبروں پر ہیں۔ اور روس، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پاکستان، یوکرین، ارجنٹائن، ترکی، برطانیہ اور قازقستان بھی ترتیب میں چوتھی سے 13 ویں پوزیشن کو حاصل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ