آئی آر جی سی کا عراق کے شمالی علاقوں میں دہشتگردوں کے اڈوں پر حملوں کا تسلسل

تہران۔ ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج  کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے نے کچھ گھنٹوں پہلے پوائنٹ میزائلز اور تباہ کن ڈرونز سے عراق کے شمالی علاقوں میں واقع علیحدہ پسندوں کے کئی اڈوں کا نشانہ بنایا۔

 ارنا رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے کے اہلکاروں نے آج کی صبح کو پھر سے عراق کے شمالی علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے اڈوں کیخلاف اپنے حملوں کا از سرنو آغاز کیا۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اس کاروائی میں آئی آر جی سی کے 360 پوائنٹ میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے 24 ستمبر کو عراق کے شمالی علاقوں میں واقع علیحدہ پسند اور دہشتگرد گروہوں جو ایران میں بدامنی پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کے اڈوں کیخلاف اپنی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیز پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے ایک بیان میں دہشتگرد گروہوں کے تمام اڈوں کی تباہی تک ان حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے، آج کی صبح کو عراق کے شمال میں ان دہشتگرد گروہوں کے اڈوں کیخلاف حملوں کا پھر سے آغاز کیا گیا ہے اور ان پر کاری ضرب لگایا گیا ہے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے نے 26 ستمبر کو بھی،عراق کے شمالی علاقوں میں قائم دہشتگرد گروہوں کے اڈوں کیخلاف توپخانے اور ڈرون حملوں کا آغاز کیا۔
 

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو بھی پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے عراق کے شمالی علاقے میں قائم دہشتگرد گروہوں کے حالیہ اقدامات کے رد عمل میں ان کے اڈوں کیخلاف حملے کے تھے۔

ان حملوں میں، حمزہ سید الشہداء (ع) کے اڈے سے آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے توپ خانے اور ڈرون یونٹوں نے درست ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں آرٹلری لیزر گائیڈڈ گولیوں کے ساتھ ساتھ سمارٹ اور پوائنٹ بم کا حامل ڈرون بھی شامل تھے، اور عراق کے شمال میں واقع کوملہ اور دیموکریٹک گروہوں کے اجتماعی مراکز کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .