جوہری معاہدے کی بحالی ضروری نہیں اگر امریکہ کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا ہے: ایرانی ماہر

تہران، ارنا - اسلامی اتحاد پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم ایرانی قوم کے لیے جوہری معاہدے کے اقتصادی مفادات حاصل کرنے کے بعد ہے لیکن اگر امریکہ کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا تو اس کو بحال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بات حمیدرضا ترقی نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کی طرف سے امریکہ سے ضمانت حاصل کرنے پر اصرار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں کانگریس، سینیٹ اور صدر کے درمیان کوئی اتحاد اور انضمام نہیں ہے۔

ترقی نے کہا کہ کم از کم ایک خاص مدت کے لیے اس معاہدے سے اپنی وابستگی ظاہر کرنے کے لیے مغرب سے ضروری ضمانتیں حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ باضابطہ طور پر اس حقیقت کا اعلان کرے کہ تحفظات کے معاملات طے پا چکے ہیں۔

ایرانی ماہر نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، امریکا کو اس بات کی ضمانت دینی چاہیے کہ ایران کے ساتھ این پی ٹی کے دیگر رکن ممالک کی طرح برتاؤ کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .