1 ستمبر، 2022، 1:21 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84874862
T T
0 Persons

لیبلز

آج انسانی سطح پر انصاف لاپتہ ہے: صدر رئیسی

1 ستمبر، 2022، 1:21 PM
News ID: 84874862
آج انسانی سطح پر انصاف لاپتہ ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس وقت انسانیت میں عدل و انصاف کا فقدان ہے اور اہل بیت علیہم السلام عدل کی علامت ہیں، آج دنیا مکتب اہل بیت (ع) پر خصوصی توجہ دیتی ہے کیونکہ یہ مکتب انصاف کے ساتھ ساتھ انسانیت اور مکمل طور پر عقلیت کا درسگاہ ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز تہران میں منعقد ہونے والی عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے ساتویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج کل خاص طور پر مغرب میں نوجوان مذہب اور اخلاقیات پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اس لیے یہاں جمع ہونے والے دانشوروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت(ع) کو تمام بھلائیوں کی علامت، کائنات کی تمام خوبصورتیوں کا مظہر اور بنی نوع انسان کے لیے سائنس، علم، اخلاق، انصاف اور روحانیت کی کلید قرار دیا۔

صدر رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ آج دنیا مکتب اہل بیت(ع) پر خصوصی توجہ دیتی ہے کیونکہ یہ مکتب انصاف کے ساتھ ساتھ انسانیت اور مکمل عقلیت کا درس گاہ ہے۔

انہوں نے اسمبلی کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی مسلم دنیا اور مختلف ریاستوں کے تمام فعال گروہوں کے درمیان رابطے کا پلیٹ فارم بن سکتی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آج ہم مختلف شعبوں میں موثر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اراکین کے درمیان سائنسی، ثقافتی اور سماجی روابط بہت اچھے مستقبل کو تشکیل دے سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .