30 جولائی، 2022، 10:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84838126
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کسی بھی قیمت پر کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا: ایرانی رکن مجلس

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے اسی لیے اس مسئلے پرکسی بھی ملک کی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

 یہ بات رحیمی جہان آبادی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود ایران کمزور پوزیشن میں نہیں ہے البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انفراسٹرکچر اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ہے، لیکن مغربی فریق بھی اپنے آپ کو دھوکہ دے رہا ہے اور کہتا ہے کہ جب سے ایران نے جوہری معاہدے پر دستخط کیا ہے اور امریکہ اس معاہدے سے علیحدہ ہوگیا ہے ایران کو کچھ کامیابی حاصل نہیں ہوا ہے۔ کیا ایرانی سینٹری فیوج میں اضافے کی صورتحال میں کمی آئی ہے؟ یا افزودگی کم ہو گئی ہے؟
اس کے برعکس مشرق وسطیٰ میں ایران کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے اور ایرانی ڈرون کی طاقت میں بھی بہتری آئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کی پوزیشن کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی رکن مجلس نے کہا کہ اگر مغرب سوچتا ہے کہ ایران معیشتی مسائل کی وجہ سے کسی بھی درخواست کو قبول اور کسی بھی معاہدے پر دستخط کرے گا تو یہ مغرب کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ ایران ہرگز سامراجی نظام کے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .