یہ بات جنرل علی فدوی نے منگل کے روز مرصاد کے آپریشن کی سالگرہ کے مناسبت سے ایک تقریب جو ملک کے فوجی کمانڈروں، منیجرز اور لوگوں کے مختلف طبقوں کی موجودگی میں کرمانشاہ کے علاقے 'تنگہ چہار' میں منعقد ہوئی ، سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے طاقت کے تینوں مراحل یعنی دفاع، ڈیٹرنس اور ابتدائی کارروائی کی طاقت حاصل کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلط کردہ جنگ سے 34 سال گزرنے کے باوجود ابھی بھی کسی ملک نے اس سرزمین پر جارحیت اور حملہ کرنے کی جرات نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ 1360 کی دہائی میں دشمنوں پر ثابت کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے آپ سے دفاع کرسکتا ہے اور 1370 کی دہائی میں یہ بھی ثابت کیا گیا کہ اسلامی انقلاب کے پاس ڈیٹرنس کی طاقت ہے اور آج دشمن جانتا ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف کوئی فوجی اقدام اٹھائے تو وہ خود زیادہ نقصان اٹھائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ