یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور روس اور ترکی کے صدور سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری میں ہمسائیگی کی پالیسی کو مضبوط کرنے کے لیے عوامی حکومت کا اقدام ثمر آور ہے۔
انہوں نے تمام انتظامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نقطہ نظر اور حکمت عملی کے تقاضوں پر عمل کریں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران مسٹر پیوٹن اور اردوغان نے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد پر اصرار کیا۔ جس کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے رشت-استارا کی ریلوے لائن کو مکمل کرنے کیلیے روسی صدر کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ سنیئر نائب (محمد مخبر) کو بتایا کہ سڑکوں اور شہری ترقی کی وزارت کے تعاون سے اس اہم ٹرانزٹ کوریڈور کے نفاذ کے طریقے اور اس کے درست وقت کا تعین کرنے کیلیے ایک رپورٹ پیش کرے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ