"احمد باہوش" کے مطابق، آج بروز اتوار کو جنوبی پارس گیس فیلڈ کے خصوصی علاقے کے مینجنگ ڈائریکٹر کے آٹھویں آئل ریفائنری کے بنیادی ڈھانچوں کی از سر نو تعمیر کے دورے کے موقع پرمزید کہا کہ مقدس نظام کیخلاف دشمن کی حالیہ جنگ کے مقاصد میں سے ایک مایوسی کا ماحول پیدا کرنے اور حوصلہ افزائی میں کمی ہے لیکن ہم، اللہ رب العزت کی مدد اور ملکی ماہرین اور نوجوانوں کے عزم اور ان کی دن رات کوششوں سے ملک میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے سمیت اقتصادی اور پیداواری شعبوں میں مزید تیزی سے ترقی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ میں پائیدار پیداوار کے راستے میں روشن اور با مقصد دنوں پر توجہ دینے کی بہت بڑی اہمیت ہوتی ہے لہذا ہمیں مشکلات کو کم سے کم مدت میں حل کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو جدید کرنے پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپنی کے سی ای او نے اس کمپنی کے آئل ریفائنریز کی ترقی میں ایجادات کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نے ملکی اشرافیہ اور ماہر نوجوانوں پر بھروسہ کیا وہاں ہم نے بڑی کامیابیوں کا مشاہدہ کیا اور اب جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپلیکس نے نوجوان، اشرافیہ اور پیشہ ور کے 80 فیصد افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ملک کی آئل اور گیس کی صنعت میں امید کو زندہ رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپنی میں ایجادات کے نعرے کی اہمیت کے پیش نظر، ہمیں امید ہے کہ علم پر مبنی کمپینوں کی فعال سرگرمی، تمام یونیورسٹیوں، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارکوں اور طاقتور پیداوار کرنے والوں کے تعاون سے دنیا میں اپنے ملک کے اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ