تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعاون، کار اور سماجی بہبود حجت اللہ عبدالملکی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے وزیر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفی صدر سید ابراہیم رئیسی کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 300 دنوں تک وزارت خانہ میں صادقانہ خدمات انجام دی ہیں ۔ وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے اہلکارون کو مخلصانہ تعاون پر شکر گزار ہوں۔ ایرانی کابینہ میں مزید تعاون اور ہم آہنگی کے لئے میں وزارت تعاون، کار اور سماجی بہبود کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ