ایران اور تاجکستان کا غیر ملکی مشترکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر تعاون

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے کوآپریٹو، لیبر اور سماجی بہبود کے امور نے اپنے دورہ تاجکستان کے موقع پر تاجکستان کی "صحت اور اجتماعی تحفظ" اور "محنت، امیگریشن اور روزگار" کی دو وزارتوں کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کے مطابق دونوں ممالک، سماجی تحفظ کے میدان میں غیرملکی مشترکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں تعاون کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، تاجکستان کی وزارت صحت کیساتھ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق؛ دونوں ممالک کے درمیان سماجی خدمات کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کیلئے دونوں فریقیں نے معلومات اور تجربات کا تبادلہ، تربیتی کورسز اور ماہر ورکنگ گروپس کے انعقاد کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔

نیز ایرانی وزیر ایرانی وزیر برائے کوآپریٹو، لیبر اور سماجی بہبود کے امور "حجت عبدالملکی" کے دورہ تاجکستان کے موقع پر اس وازارت اور تاجکستان کی وزرات برائے "محنت، امگریشن اور روزگار" کے درمیان ایک تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کیا گیا۔

اس مفاہمت کی یادداشت کے مطابق؛ فریقین، لیبرریلیشنز، لیبرانسپکشن، پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت، کام  سے متعلق حادثات اور کام کی وجہ سے رونما ہونے والی بیماریوں میں کمی، لیبرمارکیٹ پالیسی، روزگار اور لیبر ایکسچینج، لیبر مارکیٹ کی حیثیت اور ضروریات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ خیال اور لیبر کے تبادلے کو منظم کرنے میں کل کر تعاون کریں گے۔

نیز ایرانی وزیر برائے کوآپریٹو، لیبر اور سماجی بہبود کے امور نے تاجکستان میں ویلڈنگ، پتھر پر نقش و نگار کی حکاکی، کار میکانک، ٹیلرنگ وغیرہ کی تربیتی ورکشاپس کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کیلئے تاجکستان سے تعاون پر تیاری کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مملکت نے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس و نیز دیگر ممالک کے حکام سے باہمی ملاقاتوں کے سلسلے میں تاجکستان کا تین روزہ دورہ کیا۔

انہوں نے دورہ دوشنبہ کے موقع پر ازبکستان، بیلاروس، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سمیت پاکستان، آرمینیا اور تاجکستان کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور تاجکستان میں رہنے والے ایرانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .