25 اگست، 2021، 8:44 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84449334
T T
0 Persons
ایرانی پارلیمنٹ نے نئی حکومت کے تجویز کردہ 18 وزراء کے حق میں ووٹ دیا

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے تیرہویں حکومت کیجانب سے تجویز کردہ 18 وزراء کے حق میں ووٹ دیا اور صرف تجویز کردہ وزیر برائے تعلیم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اراکین نے خصوصی کمیشنوں اور اسلامی مشاورتی اسمبلی کی کھلی عدالت میں تجویز کردہ وزراء کی قابلیت کا جائزہ لینے کے دو ہفتوں کے بعد 18 وزراء کی اہلیت اور منصوبوں کی منظوری دی اور صرف وزیر تعلیم "حسین باغگلی" کو اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں ہوا۔

تسلیم کیے گئے وزرا میں وزیر خارجہ "حسین امیر عبدالہیان"، وزیردفاع اور لاجسٹک "محمد رضا قرائی آشتیانی"،  وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی "عیسی زارع پور"، وزیر انٹیلیجنس "سید اسماعیل حبیب"، وزیر خزانہ "سید احسان خاندوزی"، وزیر صحت "بہرام عین اللہی"، وزیر برائے تعاون ، کام اور سماجی بہبود کے امور "حجت اللہ عبدالملکی"، وزیر زارعت "سید جواد ساداتی نژاد"، وزیر انصاف "امین حسین رحیمی"، وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی "رستم قاسمی"، وزیر برائے تجارت، صنعت اور کان کنی کے امور "سید رضا فاطمی امین"، وزیر برائے سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے امور "محمد علی زلفی گل"، وزیر ثقافت "محمد مہدی اسماعیلی"، وزیر داخلہ "احمد وحیدی"، وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری مصنوعات کے امور "سید عزت اللہ ضرغامی"، وزیر تیل "جواد اوجی"، وزیر توانائی "علی اکبر محرابیان" اور وزیر کھیل "سید حمید سجادی" شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر نے 11 اگست کو پارلیمنٹ کے نام میں ایک سرکاری خط میں اپنے کابنیہ کے تجویز کردہ وزراء کی فہرست کو پیش کیا۔

 پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرف سے اس خط کی وصولی کے اعلان کیساتھ ہی خصوصی کمیشنوں میں تجویز کردہ وزراء کی قابلیت اور منصوبوں کا جائزہ شروع ہوا۔

 واضح رہے کہ ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی جو آج تجویز کردہ وزراء کی قابلیت کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تھے، نے اجلاس کے اختتام کے موقع پر کہا کہ کابینہ کا پہلا اجلاس کل بروز جمعرات کو ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .