جنگ بندی میں توسیع کیلیے یمن میں شامل فریقین کی حمایت کا خیرمقدم کریں گے: خطیب زادہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کیلیے یمن میں شامل فریقین کی حمایت کا خیرمقدم کریں گے۔

سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی جانب سے جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی تجویز پر یمن میں شامل تمام فریقین کے اتفاق کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم امید کرتےہیں کہ ان کوششوں کی بدولت ہم محاصرے کے مکمل خاتمے، دیرپا جنگ بندی کے قیام اور سیاسی حل کی کامیابی کو دیکھیں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تزویراتی نقطہ نظر اور اصولی پالیسیوں کی بنیاد پر ہمیشہ یمنی بحران کے حل کو سیاسی سمجھا ہے اور یمن کے حقائق پر مبنی منصفانہ امن کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .