یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے مسلسل جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جاری ناقابل تردید جرائم پر سلامتی کونسل کی خاموشی سلامتی کونسل کی عدم توجہی، بے عملی اور بے حسی کی واضح مثال ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سینئر سفارت کار نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی ذمہ داری کو نبھانا بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے
تخت روانچی نے کہا کہ یکطرفہ جبر کے اقدامات (یکطرفہ پابندیاں) بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جنہیں کچھ ممالک شہریوں کو بھوکا مارنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو یکطرفہ جبر کے اقدامات بشمول پابندیوں کو حکومتی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ایسے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ