24 مئی، 2022، 4:08 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84766019
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا 70 فیصد طبی سامان ملک میں بنتا ہے

تہران، ارنا- طبی آلات کی پیداوار اور برآمد کنندگان کی انجمن کے سربراہ نے قومی پیداوار کی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے طبی آلات کا 70 فیصد ملک میں تیار کیا جاتا ہے۔

یہ بات مجید روحی نے منگل کے روز تہران میں منعقد ہونے والے طبی، ڈینٹل، لیبارٹری اور دواسازی کے آلات کے 23ویں بین الاقوامی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے صحت کے شعبے میں علاقائی سطح پر ایران کی اچھی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
روحی نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی کمپنیوں کی مدد ملک کی بہت سی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہے۔
تفصیلات کے مطابق، طب، دندان سازی، لیبارٹری کے آلات، دواسازی کی مصنوعات اور صحت کی خدمات کی 23ویں بین الاقوامی نمائش 24 سے 27 مئی تک تہران میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 400 سے زائد مقامی اور 45 غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .