9 مئی، 2022، 3:45 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84746618
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی سفارتخانے کا مقیم ایرانیوں سے مالڈووا چھوڑنے کا مطالبہ

تہران، ارنا - یوکرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے مالڈووا میں مقیم ایرانیوں سے اس ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

یوکرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں تمام ایرانیوں بالخصوص ہم وطنوں کے لیے صحت و تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری جنگ اور جمہوریہ مالڈووا کے ٹرانس ڈنیسٹرعلاقے تک جنگ پھیلنے کے امکان کے پیش نظر مالڈووا میں رہنے والے تمام ایرانی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اس علاقے سے نکل جائیں۔

یوکرین میں ایرانی سفارتخانے نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ، جمہوریہ مالڈووا میں رہنے والے ہم وطن جنہیں موجودہ حالات میں ملک میں اپنی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے،سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مالڈووا چھوڑ دیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .