یہ بات میجر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز مشہد مقدس میں پاسداران انقلاب کے جنرل قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں میں سے ایک کے طور پر اسلامی نظام میں کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ حقیقی مذہب دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اس طرز عمل کا سہارا لینے کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والی عالمی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس موقف کا اعلان کیا اور قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نقطہ نظر اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کی عظمت قرآن کی موجودگی میں پرورش پائی۔
پاسداران انقلاب کے قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں اپنے بیانات کے ایک اور پہلو میں، میجر جنرل سلامی نے اس بات پر زور دیا کہ پاسداران انقلاب سے جس چیز کی توقع کی جاتی ہے وہ قرآن کریم کا مظہر اور حامی ہونا ہے، کیونکہ وہ عدل و انصاف کے نفاذ کی کوشش کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اسلامی نقطہ نظر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے: جنرل سلامی
5 مئی، 2022، 11:11 PM
News ID:
84742440
مشہد، ارنا - پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار، جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا، اسلامی نقطہ نظر میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ کوئی تدبیری فیصلہ نہیں بلکہ مذہبی حکم ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کیخلاف جھوٹے الزمات لگانا صہیونی ریاست کا اپنے جرائم کو چھپانے کا معمول کا طریقہ ہے
نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے مشیر نے ایران کیخلاف صہیونی ریاست کے الزمات کے…
-
اسرائیل ایران فوبیا کیساتھ اپنی شرانگیز سرگرمیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتاہے
نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایرانی وفد نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایران فوبیا پروگرام بشمول…
آپ کا تبصرہ