ایران تیل کے تبادلے کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے: نائب وزیر تیل

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ہم تیل کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بات جلیل سالاری نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خام تیل کی منڈی میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے، ملک نے راہداری اور تیل کے تبادلے کو ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔
سالاری نے کہا کہ اور اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمین اور ریل روڈ پر پائپ لائنوں کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اور ہدف کی منڈیوں میں موجودگی کے ذریعے تیل کی منتقلی کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے۔
 انہوں نے شام میں ریفائنری کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر مطالعہ مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ مشترکہ سرمایہ کاری کے بعد نئے مرحلے میں داخل ہو گا۔
اس کے علاوہ کئی افریقی ممالک نے ایران سے ریفائنری تعاون کا مطالبہ کیا ہے، ان کے مطالبات زیر غور ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج ایران اپنی ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کی قومی تیل صاف کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی علم پر مبنی کمپنیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتی ہے جس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .