ایرانی مرکزی بینک کے ایک باخبر ذریعے کے کہنے کے مطابق حالیہ معاہدے کے فریم ورک کے اندر ایران کے منجمد وسائل کو جاری کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا کل بروز منگل ایک اعلیٰ علاقائی عہدیدار کے دورے تہران کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔
ارنا کی گزشتہ ہفتہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے بعض ممالک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے وسائل کے ایک اہم حصے کے منجمد کرنے کی منسوخی کیلئے ضروری فریم ورک کا تعین اور اس پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس متفقہ فریم ورک کے تحت منجمد شدہ رقوم کو ایک مخصوص مدت (چند ہفتوں) کے اندر ایرانی کھاتوں میں منتقل کرنی ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ