علم پر مبنی طریقوں سے پاور پلانٹس کی صلاحیت میں 1000 میگاواٹ کا اضافہ کیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر توانائی نے ملک میں پاور پلانٹ کی صلاحیت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ایندھن اور وسیع سرمایہ کاری کے اور صرف علم پر مبنی طریقوں کے استعمال کے ساتھ پاور پلانٹس کی صلاحیت میں 1000 میگاواٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بات علی محرابیان نے گزشتہ روز پارلیمانی انرجی کمیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ملک میں پاور پلانٹ کی صلاحیت میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایندھن اور وسیع سرمایہ کاری کے بغیر اور صرف اور صرف علم پر مبنی طریقوں کے استعمال کے ساتھ پاور پلانٹس کی صلاحیت میں 1000 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے۔

محرابیان نے کہا کہ امید ہے کہ منصوبوں پر عمل کرنے سے پیداوار اور کھپت کے درمیان فاصلہ کو کم کیا جائے گا تاکہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس شعبے میں لوگوں کی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے پاور پلانٹ کی صلاحیت میں مجموعی طور پر 6000 میگاواٹ کا اضافہ کیا جائے گا جس میں سے 4500 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبوں کے فریم ورک میں ہے۔ البتہ ان میں سے کچھ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور باقی حصہ گرمیوں کے موسم تک شروع کر دیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .