26 جون، 2021، 7:19 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84382953
T T
0 Persons
بوشہر جوہری پاورپلانٹ اگلے دو دنوں تک سرکٹ میں داخل ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کا سرکٹ سے باہر ہونے کی وجہ تکنیکی تھی اور اب یہ مشکل تقریبا حل ہوگیا ہے اور وہ اگلے دو تین دنوں میں سرکٹ میں داخل ہوگا۔

"علی اکبر صالحی" نے آج بروز ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوشہر جوہری پاورپلانٹ کیلئے نئے ایندھن کی فراہمی کر رہے ہیں اور اس کیلئے مالی ذرائع کی فراہمی ہو رہی ہے اور توانائی محکمہ نے بھی جوہری ادارے کو اپنے قرضے کی ادائیگی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک نے حکم دیا کہ روس کو جوہری پاور پلانٹ کے نئی ایندھن کی رقم کی ادائیگی کا کام تیزی سے کیا جائے۔

صالحی نے کہا کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کا موجودہ ایندھن اگلے دو یا تین مہینوں میں ختم ہوجائے گا اور ہم نیا ایندھن لوڈ کریں گے اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی پھر سے پیداوار کے سرکٹ میں واپسی کیساتھ ہی بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بوشہر جوہری پاروپلانٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاور پلانٹ جنریٹر میں مشاہدہ تکنیکی مسئلے کو حل کرنے اور قومی بجلی کے نیٹ ورک کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کرنے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ میں ہفتہ کی رات آٹھ بجے میں بجلی کی پیداوار کی کمی کا آغاز کیا اور اتوار کی صبح کو یہ بالکل سرکٹ سے باہر ہوگیا۔

خیل رہے کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ، ملک اور خطے میں 1000 میگاواٹ جوہری پاور پلانٹس کے استعمال کا پہلا تجربہ کے طور پر؛ اس وقت ایرانی ماہرین کے ذریعہ چل رہا ہے اور اب تک 48،500 ملین کلو واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کر کے اسے بجلی کے گرڈ تک پہنچا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .