آپریشن بئر السبع نے اسرائیلی حسابات میں خلل ڈالا: حماس  کے ترجمان

تہران، ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے بدھ کی رات کہا ہے کہ فلسطین کے جنوبی علاقے "بئر السبع" کی کارروائی نے صیہونی دشمن کے حسابات میں خلل ڈالا۔

مشیر المصری نے کہا کہ آپریشن بئر السبع فلسطین کی جغرافیائی وحدت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں "بئر السبع" کے علاقے کی کارروائی نے صیہونی دشمن کے حساب کتاب کو تہہ و بالا کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی اسرائیلی جرائم کا ایک فطری ردعمل ہے۔ ہمارے عوام اس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں منگل کی شام "بئر السبع" شہادت آپریشن کے نتیجے میں 4 "اسرائیلی" آباد کار مارے گئے، ساتھ ہی اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں خودکش بمبار "محمد ابو کیعان" کی شہادت بھی ہوئی۔

رہائی پانے والے فلسطینی قیدی محمد ابو القیعان نے یہ کارروائی کی جس نے چار سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے اور گزشتہ روز شہید ہو گئے۔

المصری نے بتایا کہ  فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ ہماری ترجیح ہے اور وہ  ہماری سرخ لکیر ہیں اور ہم قیدیوں کی حمایت اور رہائی کے لیے کسی بھی آپشن پر جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .