ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ کا علاقائی اور عالمی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، تازہ ترین عالمی اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے میں گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر امید کا اظہار کیا۔
امیرعبداللہیان نے بعض مسائل بالخصوص سیکیورٹی قیدیوں کے کیسز کے حل میں سلطنت عمان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے مذکورہ امور پر اپنے ایرانی ہم منصب کے بیانات اور اقدامات پر اطمینان اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان قریبی تعلقات اور رابطوں کے تسلسل پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ویانا میں حتمی اقدامات بات چیت جلد از جلد ہو جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .