رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے بھی باقری کنی، انریکہ مورا اور تین یورپی ممالک کے اعلی سفارتکاروں کے درمیان اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کے آٹھویں دور کا 26 دسمبر کو ویانا میں آغاز کیا گیا اور اس مذاکرات میں شریک وفود معاہدے کے مسودہ کو تیار کرنے اور بعض حل طلب مسائل کے طریقے کار نکلنے میں سرگرم تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروہ 1+4 کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں جہاں مغربی فریقین کے سیاسی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے تا ہم مغربی فریقین کبھی کبھار نفسیاتی اور میڈیا مہم سے رائے عام کو ان کی فیصلے کرنے کی ذمہ داری سے ہٹانے کی کوشش کرتی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ