انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 10 مہینوں میں ایران اور ای سی او ممالک کے درمیان 24 ملین 758 ہزار 827 ٹن مصنوعات کی لین دین ہوئی ہے۔ جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 25 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 41 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سید "روح اللہ لطیفی" نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران ایران اور ای سی او ممالک کے درمیان 13 ارب 111 ملین ڈالر کی تجارتی لین دین میں سے 8 ارب 419 ملین 595 ہزار 135 ڈالر (21 ملین 35 ہزار 995 ٹن مصنوعات) کا حصہ برآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 10 مہینوں کے دوران، ایران کیجانب سے ای سی او کے 9 رکن ممالک کو درآمدات کے حجم میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 36 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک میں سے ایرانی برآمدات کی سب سے اہم تین منزلیں بالرتیت ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، دودھ کی مصنوعات، کھانے کی اشیاء، تازہ اور خشک میوہ جات، جوس اور کھٹی پھل، قالین، زعفران، مچھلی، کیویار، سجاوٹی آبی مصنوعات، مختلف پتھر اور تعمیراتی سامان، کپڑے، صنعتی سامان، تھیلے اور جوتے، ادویات اور صحت کا سامان اور پلاسٹک کی مصنوعات ای سی او کو ایران کی اہم برآمدات رہی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ