ایکو علاقے کی اقوام کے مشترکہ معزز شخصیات کو نصابی کتب میں شامل کیا جائے: سابق ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب کے مشیر اور سابق ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ خطے کی اقوام کے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی شخصیات کو ای سی او خطے کے ممالک کی نصابی کتابوں میں شامل کیا جانا ہوگا تاکہ اس خطے کے مستقبل میں کارگر ثابت ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق، قائداسلامی کے مشیر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے رکن "علی لاریجانی" نے آج بروز اتوار کو ای سی اورثقافتی ادارے کے صدر "سرور بختی" سے ملاقات کی۔

لاریجانی نے اس قدیم تہذیب کی اقوام کی مشترکہ ثقافت کی وضاحت اور فروغ میں ای سی اور ثقافتی ادارے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے درمیان ثقافتی تقسیم کے خدشات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

انہوں نے مغربی ثقافتی تسلط کے خطرات پر سپریم لیڈر کے بار بار زور دینے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک بین الاقوامی اور علاقائی ادارے جیسے ای سی او ثقافتی ادارے کا وجود ثقافتی ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے اور اقوام کے درمیان مشترکہ تاریخی شناخت کو بحال کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ تاریخی شناختوں کو زندہ کرنے کے لیے ہمیں ماڈلنگ کی ضرورت ہے،  لہذا خطے کی اقوام کی مشترکہ تاریخی اور ثقافتی شخصیات کو ان ممالک کی درسی کتابوں میں شامل کیا جانا ہوگا تا کہ وہ خطے کے مستقبل میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں گے۔

لاریجانی نے سرور بختی کیساتھ ملاقات اور گفتگو پر اطمینان کا اظہار کیا اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام اور سرگرمیوں کی حمایت کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

دراین اثنا سرور بختی نے علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسلامی مشاورتی اسمبلی کی سابقہ ​​مدت میں ای سی او کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دھڑے کے قیام میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ایجنڈے میں مشرقی شناخت کی بحالی کو ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کی ایک اہم بنیاد کے طور پر رکھا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .