31 جنوری، 2022، 2:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84633270
T T
0 Persons
واشنگٹن کے سیاسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق اور ضمانتوں کے شعبے میں بنیادی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے خیالات کو تخلیقی انداز میں تحریر کیا ہے اور مغرب کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

 یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر ایک پریس کانفرنس سے ارنا کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے ویانا میں مذاکرات کے تازہ دور اور مغربی حکام کے بیانات اور مواقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ویانامیں وفود کی واپسی کے بعد ایران کے ناقابل تسخیر حقوق اور جائز مطالبات کا مناسب جواب دیا جائے، تو ہم ایک قابل اعتماد اور دیرپا معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اور جعلی ڈیڈ لائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ پابندیوں کے دائرے میں ایسے معاملات ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں اور مغربی فریق کو اس پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تصدیق اور ضمانت کے شعبے میں بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ مغرب کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے شعبے میں جواب کا انتظار کر رہے ہیں اور ہم نظریات کے مرحلے سے گزر چکے ہیں، اور ایرانی وفد نے اپنے خیالات کو تخلیقی انداز میں لکھا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .