30 جنوری، 2022، 5:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84632197
T T
0 Persons
ایرانی فنکار نے عالمی موسیقی کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا

تہران، ارنا- عالمی موسیقی کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے، ایران سے تعلق رکھنے والے "فرہاد ہراتی" نے سونے کا تمغہ جیتا اور پانچ دیگر ایرانی فنکاروں نے مقابلے کے چاندی اور کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ میوزک ایوارڈ کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور 2022 میں ایران سے تعلق رکھنے والے فرہاد ہراتی نے قطر، ناروے، انڈیا، روس، امریکہ، آسٹریلیا، تائیوان اور جمہوریہ جیک کے دیگر موسیقاروں  کیساتھ، سینما اور کورل میوزک کی صنف میں البم "ہولی لینڈ" کمپوز کرنے کے لیے اس عالمی مقابلے کا گولڈ میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ اس پچھلے سال،ان ایرانی موسیقار نے البم Hidden Beliefs کو کمپوز کرنے پر گلوبل میوزک ایوارڈز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

گلوبل میوزک ایوارڈز امریکہ میں 2011 سے آزاد موسیقاروں کے فروغ کے لیے ایک باوقار، بین الاقوامی ادارے کے طور پر قائم کیے گئے ہیں، جو ہر سال نو موسیقی کے فنکاروں کو سونے کے تمغے دیتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان سالوں کے دوران بہت سے ایرانی فنکاروں نے اس مقابلے سے مختلف اعزازات حاصل کیے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .