2 جنوری، 2021، 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84170936
T T
0 Persons
ایرانی کمپوزر کو عالمی موسیقائی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی کمپوزر اور موسیقار "احمد میر معصومی" نے عالمی موسیقائی میلے میں ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میر معصومی کے بنائے گئے فن پارہ "راز دار" نے 2021 کے پہلے دن میں گلوبل میوزیک ایوارڈز میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

احمد میر معصومی ایرانی کمپورز اور موسیقار ہیں جنہوں نے 2020 میں "کیریس دی لمحات" بنانے کے لئے بہترین کمپوزر اور بہترین البم کے چاندی تمغے کو بھی اپنے نام کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوبل میوزک ایوارڈ 2011 سے آزاد موسیقاروں کے فروغ کے لئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے اور نو میوزک فنکاروں کو ہر سال طلائی تمغے سے نوازا جاتا ہے۔

"عبدالحسین مختاباد" پہلے ایرانی فنکار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے طلائی تمغے کو حاصل کر لیا ہے۔

مختاباد کے بنائے گئے "پردے پر شرم" فن پارے کو 2020 عالمی موسیقائی مقابلوں کے طلائی انعام سے نوازا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .