15 اگست، 2020، 3:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83908297
T T
0 Persons
ایرانی موسیقار "چکناواریان" نے "کتب برائے امن 2020" کے خصوصی ایوارڈ کو جیت لیا

تہران، ارنا- آرٹس برائے امن کے سفیر اور ایرانی سفیر برائے امن "لوریس چکناواریان" کو "کتب برائے امن 2020" کمیشن کے خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کتب برائے امن کمیشن نے متفقہ طور پر پروفیسر لوریس چکناواریان کو کمیشن کے خصوصی ایوارڈ کے قابل تسلیم کیا جو 12 ستمبر کو انہیں پیش کیا جائے گا۔

کتب برائے امن کمیشن جو یونیسکو کی شراکت دار تنظیم ہے اور اس کا صدر دفتر اٹلی روم میں واقع ہے، مختلف ممالک کی متعدد غیر سرکاری تنظیموں پر مشتمل ہے جو امن کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے یونیسکو کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

امن کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے کئی سالوں سے مخیر اور انسان دوست کام کرنے والے ایک ایرانی-ارمینی موسیقار "لوریس چکناواریان" کے کارنامے کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے متفقہ طور پر ان کو اس ایوارڈ کے قابل قرار دیا جسے 12 ستمبر کو خصوصی کمیشن کی ایک تقریب میں  ایرانی فنکارکو پیش کیا جائے گا۔

لوریس چکناواریان نے ایران اور دنیا کے عظیم موسیقاروں میں سے ایک ہے جنہوں نے 2014ء میں فرانس میں ایرانی شہر بم کے زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لئے دو کنسرٹ کے علاوہ کینسر سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لئے ایران اور امریکہ میں محافل موسیقی کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ کتب برائے امن کا خصوصی ایوارڈ میکسیکو کے معروف صحافی "جیویر ویلڈیز" کی یاد میں ایک ایوارڈ ہے جو میکسیکو میں منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں جاں بحق ہوگئے؛ یہ ایوارڈ 2017 سے ہر سال اس ایوارڈ کے خصوصی کمیشن کے ذریعے ان افراد اور گروہوں کو دیا گیا ہے جو امن اور انسان دوستی کی سرگرمیوں کو پھیلانے کے میدان میں کام کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .