24 جنوری، 2022، 6:22 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84625273
T T
0 Persons
کافا فٹ سال ٹورنامنٹ؛ ایرانی خواتین ٹیم کی کرغیزستان کیخلاف شاندار فتح

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی فٹ سال ٹیم نے تاجکستان میں منعقدہ کافا فٹ سال ٹورنانمٹ مقابلوں کے اپنے تیسرے میچ میں، کرغیزستان کی ٹیم کو جارحانہ انداز میں شکست دی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی فٹ سال ٹیم نے آج بروز پیر کو تاجکستان میں منعقدہ کافا فٹ سال ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے سلسلے میں کرغیزستان کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی خواتین کھیلاڑیوں نے منعقدہ اس میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-10 نتیجے سے کرغیزستان کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔

ایرانی خواتین کی فٹ سال ٹیم کل بروز منگل کو واپسی کے مقابلے میں پھر کرغیزستان کیخلاف کھیلے گی۔

ایرانی قومی خواتین کی فٹ سال ٹیم اس سے قبل ازبکستان اور تاجکستان کو شکست دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کافا خواتین فٹسال چیمپئن شپ 18 جنوری سے 28 فروری تک تاجکستان کے شہر دوشنبہ کی میزبانی میں منعقد کی جاتی ہے جس میں ایران، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی خواتین کی فٹ سال ٹیم نے 2 سال بعد "فروزان سلیمانی" کی قیادت میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .