2 اکتوبر، 2021، 3:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84491115
T T
0 Persons
ایرانی خاتون ریفری نے لیتھوانیا میں تاریخ رقم کرلی؛ فائنل میں فرائض سرانجام دیں گی

تہران، ارنا- انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے اعلان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بین الاقوامی خاتون ریفری "گلارہ ناظمی" لیتھوانیا میں منعقدہ 2021 فٹسال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرائض سرانجام دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2021 فٹسال ورلڈ کپ مقابلوں کا 12 ستمبر سے لیتھوانیا کی میزبانی سے آغاز کیا گیا اور آج بروز ہفتہ (2اکتوبر) کو اختتام کیے جائیں گے۔

فیفا کے مطبق، اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون ریفری گلارہ ناظمی، ارجنٹائن اور پرتگال کے درمیان فائنل میچ میں بحثیت چوتھی ریفری کے فرائض سرانجام دیں گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ایرانی خاتون ریفری ایک بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ 2021 فٹسال ورلڈ کپ کا فائنل میچ، کل بروز اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 20:30 بجے میں لیتھوانیا کے شہر کاؤنوس میں انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی فٹسال ٹیم، اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور مقابلوں کے دور سے باہر ہوگئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے فٹسال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میں ایران سے خاتون ریفری گلارہ ناظمی نے تیسری ریفری اور "ابرہیم محرابی افشار" نے بطور رزویشن ریفری کے اپنے فرائض کو سرانجام دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .