20 جنوری، 2022، 5:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84620898
T T
0 Persons

ایران او روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

20 جنوری، 2022، 5:45 PM
News ID: 84620898
ایران او روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "حسن امیر عبداللہیان" نے آج بروز جمعرات کو  اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاوروف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا جائزہ لیا۔

نیز امیر عبداللہیان اور لاوروف کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

در این اثنا روس کے وزیر خارجہ نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ماسکو کی اہمیت سے متعلق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پہلا دورہ ماسکو بہت اہم ہے۔

سینئر روسی سفارت کار نے دونوں ممالک کے صدور کی کل کی تفصیلی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا ایجنڈا بہت گہرا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے  اسٹیٹ ڈوما میں ایرانی صدر کے کلیدی خطاب کا ذکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے 19 جنوری کو ایک اعلی سطحی سیاسی- اقتصادی وفد کی سربراہی میں روس کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورہ ماسکو کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔آیت اللہ رئیسی نے آج، روسی اسٹیٹ دوما میں خطاب کرتے ہوئے مختلف مسائل سے متعل ایرانی موقف پیش کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسین امیر عبداللہیان نے اس سے پہلے روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین " لئونید اسلوتسکی" سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .