27 دسمبر، 2021، 12:19 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84592236
T T
0 Persons
ایرانی خارجہ تعلقات کی دستاویزات کی نمائش کا افتتاح

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں خارجہ تعلقات کی دستاویزات کی نمائش کا افتتاح کیا گيا۔

"حسین امیر عبداللہیان" نے پیر کے روز ایران کے خارجہ تعلقات، ایرانی معاشروں اور خارجہ پالیسی کی تاریخ کی پانچویں کانفرنس کے موقع پر، کانفرنس کی دستاویزات کی نمائش کا افتتاح اور اس کا دورہ کیا۔
ان دستاویزات کے موضوع اور مواد میں مسائل، سرگرمیاں، تجارتی مسائل، ایرانیوں کے سفر اور مختلف ادوار میں ایرانی حکومت کے ساتھ ان کے تعلقات شامل ہیں۔
اس نمائش میں گزشتہ 200 سالوں میں بیرون ملک ایرانیوں کے تمام مسائل سے متعلق ایک تصویر کے ساتھ 30 دستاویزات بھی شامل ہیں۔
یہ نمائش پانچویں ایرانی خارجہ تعلقات کانفرنس کے ساتھ ساتھ منعقد کی گئی تھی اور محققین نمائش میں دکھائی جانے والی دستاویزات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
نمائش کی واحد تصویر تقریباً 150 سال قبل بغداد میں ایرانی پروفیسروں اور طلباء کے ایک گروپ کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .