17 دسمبر، 2021، 12:17 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84579809
T T
0 Persons
ایران اور ہنگری کے درمیان کسٹمز کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور ہنگری کے درمیان کسٹم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ایرانی کسٹمز کے ترجمان سید روح اللہ لطفی نے کہا کہ 15-16 دسمبر کو وزارت خزانہ میں منعقدہ ایران اور ہنگری مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس میں، دونوں ممالک کے کسٹمز تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

لطیفی نے مزید کہا کہ کسٹم تعاون سے متعلق اس مفاہمت کی یادداشت پر وزیر خزانہ احسان خاندوزی اور ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر سیارٹو نے دستخط کیے تھے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے جو کہ کل رات ایک اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران آئے تھے، آج صبح اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے اس کے بعد صدر ابراہیم رئیسی سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .