ایران میں 95 فیصد زرعی مشینری مقامی طور پر تیار کی جاتی ہے

قزوین، ارنا- ایرانی محکمہ زراعت کے مکینائزیشن ڈویلپمنٹ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں 95 فیصد زرعی مشینری مقامی طور پر تیار کی جاتی ہے جو صنعت اور مشینری کے شعبے میں ایران کی اعلی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کامبیز عباسی" نے آج بروز ہفتے کو صوبے قزوین میں ایک خصوصی زرعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی، ذہانت اور زرعی میکانائزیشن کے میدان میں ملک میں اچھی ترقی کو دیکھتے ہیں۔

عباسی نے کہا کہ اس سال ہم نے ملک کے صوبوں کو چار ہزار ارب تومان سے زائد زرعی میکانائزیشن کی سہولتیں فراہم کیں، جن میں 80 ارب تومان قزوین کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال اس شعبے کے لیے مختص بجٹ میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے، اور مشینی سہولیات کی ادائیگی سال کے آخر تک 12 فیصد کی شرح سے جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ٹریکٹرز کی نقد فروخت بھی ایجنڈے میں شامل تھی اور کسانوں کو 20 ہزار سے زیادہ ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں۔

ایرانی محکمہ زراعت کے مکینائزیشن ڈویلپمنٹ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ ہم ملک میں بہت سی زرعی مشینری اور آلات پر اجارہ داری کے خاتمے کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو زراعت اور کسانوں کے فائدے میں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر، فی الحال 12 کمپنیاں ملک میں کسانوں کو زرعی ڈرونز کے 62 ماڈل پیش کر رہی ہیں، جن میں سے زیادہ تر مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .