نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب ما ژائوسو کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔
باقری کنی نے بہت سے بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تہران اور بیجنگ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون اور ایک دوسرے کے نظریات کا حوالہ دیا، جس میں ویانا مذاکرات بھی شامل ہیں۔
ایرانی چیف مذاکرات کار نے امریکی غیر قانونی پابندیوں کو ہٹانے اور اس سلسلے میں ایران کو ضمانتیں فراہم کرنے سمیت اہم مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ چین کے حمایتی موقف کو سراہا۔
انہوں نے دیگر فریقین کو پیش کیے گئے مسودے کے فریم ورک کے اندر ایرانی وفد کی کچھ تجاویز پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ کی تجاویز کو دستاویزی اور قیاس کے ساتھ وضع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دیگر فریقین کو دستاویزی اور قیاس شدہ موقف کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے مذاکرات میں فریقین کے درمیان مشاورت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر فریقین بھی ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک تعمیری موقف اختیار کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی چیف مذاکرات کار کا نائب چینی وزیر خارجہ کیساتھ ویانا مذاکرات کا جائزہ
8 دسمبر، 2021، 10:24 PM
News ID:
84570628
![ایرانی چیف مذاکرات کار کا نائب چینی وزیر خارجہ کیساتھ ویانا مذاکرات کا جائزہ ایرانی چیف مذاکرات کار کا نائب چینی وزیر خارجہ کیساتھ ویانا مذاکرات کا جائزہ](https://img9.irna.ir/d/r2/2021/12/08/4/169262967.jpg?ts=1638979533576)
تہران، ارنا - ایرانی چیف مذاکرات کار نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ویانا میں پابندیوں کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ خبریں
-
دیگر فریقین کو ایران کی تجویز کردہ دستاویزات کا مدلل اور منطقی جواب دینا ہوگا: باقری کنی
ویانا، ارنا- ویانا میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس…
-
ایران نے اپنے تجویز کردہ متن کو ویانا میں پیش کیا: باقری کنی
ویانا، ارنا- ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کے اعلی مذاکرات کار نے ہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران…
آپ کا تبصرہ