یورپی ممالک دہشتگردی کے میدان میں اپنی دوہری اور تباہ کن پالیسی ختم کریں

تہران، ارنا- ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ یورپی ممالک دہشت گردی کے میدان میں اپنی دوہری اور تباہ کن پالیسی ختم کریں

رپورٹ کے مطابق، "کاظم غریب آبادی" نے اطالوی سینیٹ میں منافقین کے دہشت گرد گروہ کی جانب سے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اجلاس کے انعقاد پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی سینیٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کے میدان میں اپنی دوہری اور تباہ کن پالیسی ختم کرے۔

انہوں نے اس بات کی یاد دلایا کہ اس دہشتگرد گروہ کے ہاتھ سترہ ہزار سے زائد بے گناہ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں لیکن وہ یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں آزادانہ سفر کرتے ہیں اور اپنے حکومتی اداروں کی حمایت سے انسانی حقوق کے مضحکہ خیز اجلاس منعقد کرتے ہیں۔

غریب آبادی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے انتخابی اور سیاسی نقطہ نظر کی واضح علامت ہیں۔

ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ ضروری اقدامات بشمول ایران میں تعینات اطالوی سفیر کی طلبگی سے اس دوہرے رویے اور سیاسی کھیل کیخلاف مقابلہ کرے۔

انہوں نے اطالوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سینیٹ کے اس اقدام کی مذمت کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

غریب آبادی نے سلسلے میں  اطالوی سینیٹ کے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ منافقین کے کچھ متاثرین کی دعوت کریں تا کہ اس گروہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے آگاہ ہوجائیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .