جنرل باقری نے پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے چوتھے دن میں پاکستانی بانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی اور کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیف آف جنرل سٹاف اور ان کے ہمراہ وفد کل رات جنوبی پاکستان کے شہر کراچی پہنچے۔
قونصل جنرل حسن نوریان اور کچھ پاکستانی فوجی حکام نے ایرانی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
ایرانی وفد بحریہ کی تنصیب کا دورہ کرے گا اور کراچی میں بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ