15 اکتوبر، 2021 1:06 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84505109
0 Persons
ایرانی فوجی وفد کا کراچی میں بانی پاکستان کی قبر کا دورہ

کراچی ، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی قیادت میں اعلی ایرانی فوجی وفد نے جمعہ کے روز بندرگاہی شہر کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی قبر پر حاضری دی۔

جنرل باقری نے پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے چوتھے دن میں پاکستانی بانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی اور کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیف آف جنرل سٹاف اور ان کے ہمراہ وفد کل رات جنوبی پاکستان کے شہر کراچی پہنچے۔
قونصل جنرل حسن نوریان اور کچھ پاکستانی فوجی حکام نے ایرانی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
ایرانی وفد بحریہ کی تنصیب کا دورہ کرے گا اور کراچی میں بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کرے گا۔

ایرانی فوجی وفد کا کراچی میں بانی پاکستان کی قبر کا دورہ
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha