9 اکتوبر، 2021، 4:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84498240
T T
0 Persons
ایرانی فلم SAMI کو اطالوی میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا

تہران، ارنا- ایرانی ہدایتکار "حبیب باوی ساجد" کی بنائی گئی فلم SAMI کو اٹلی میں منعقدہ 16 ویں بین الاقوامی فلمی میلے "روم" کے "مین مقابلہ" سیکشن میں قبول کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس اہم عالمی سنیما ایونٹ میں"مقداد طرفہ" کی پرڈیوس کردہ فلم اور ایرانی سنیما کے واحد نمائندے SAMI نے حال ہی میں روس میں 16 ویں کازان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مرکزی مقابلے کے حصے میں بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ فلم چار مختلف سیزن میں اپنے تازہ ترین اور تیسرے بین الاقوامی نمائش میں 21 اور 22 اور 23 اکتوبر کو اٹلی میں 16 ویں روم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے "مین مقابلہ" سیکشن میں نمائش ہوگی۔

واضح رہے کہ روم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، "انتونیو منڈا" کے سکرٹریٹ اور دنیا بھر کے ڈائریکٹرز کے کاموں کی نمائش سے  14 سے 24 اکتوبر تک  اٹلی کے شہر روم میں مسابقتی اور غیر مسابقتی حصوں میں منعقد کی جائے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .