26 ستمبر، 2021، 5:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84485097
T T
0 Persons
ریلوے کے ذریعے سرخس سے وسطی ایشیا تک برآمدات میں تین گنا اضافہ

مشہد، ارنا- رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں 600 ہزار ٹن برآمدی کارگو 9،500 سے زیادہ مال بردار ویگنوں کیساتھ سرخس ریلوے بارڈر کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک میں لادا گیا تھا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی صوبے خراسان رضوی کے ریلوے ادارے کے سربراہ "مصطفی نصیری ورگ" نے آج بروز اتوار کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی میں 550 ہزار ٹن برآمدی سامان کی لوڈنگ کی گئی ہے اور اس کا ان برآمدات میں 92 فیصد کا حصہ ہے۔

نصیری ورگ نے کہا کہ سرخس ریلوے بارڈر سے وسطی ایشیا تک سامان کی برآمدات میں مصنوعات کی قسم کے لحاظ سے سیمنٹ؛ 36 فیصد سے سب سے اوپر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان اور ترکمانستان بالترتیب 45 اور 41 فیصد کیساتھ ریلوے کے ذریعے برآمد کیے گئے مصنوعات کی سب سے اصلی منزلیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کی کھپت، ٹریفک اور سڑک حادثات اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں ریل نقل و حمل کے خصوصی  فوائد کے پیش نظر صوبے خراسان کے ریلوے نے پیداوار بڑھانے کے لیے صوبے اور ملک کے برآمد کنندگان کو ریلوے خدمات فراہم کی ہیں۔

واضح رہے کہ خراسان رضوی، 1400 کلومیٹر ریلوے کیساتھ  ملک کے ریلوے نیٹ ورک کی 10 ہزار کلومیٹر کی کل گنجائش کے 14 فیصد کے برابر ہے اور یہ صوبہ، ایرانی ریلوے بیڑے میں پہلا مسافر ٹرانسپورٹ بھی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .